2014 لوک سبھا انتخابات منظر پر چھا جانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر آج ایک مرتبہ پھر اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں سامنے آئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اترپردیش میں 14 سال کے طویل وقفے کے بعد
ایک بار
پھر اقتدار کے تخت کی جانب گامزن ہے وہیں پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں
بھی بی جے پی کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔کانگریس کے لیے یہ کافی خوشگوار اتفاق ہے کہ پنجاب کے اقتدار میں اس کے واپس آنے کے واضح اشارہ سامنے آ رہے ہیں۔